بھٹکل:30جون(ایس او نیوز)حکومت کی طرف سے فوٹوگرافروں کے متعلق اپنائی جارہی مخالف پالیسی کی مذمت میں 2جولائی کو فوٹوگرافراسوسی ایشن کی طرف سے پرامن بند منائے کی اطلاع اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے دی ہے۔
پریس کانفرنس میں اسوسی ایشن کے سکریٹری راگھویندر نائک نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں فوٹوگرافروں کی اکیڈمی کا قیام ہو، مصوروں کے بچوں کو آرٹی آئی کے تحت مفت میں تعلیمی سہولت فراہم کی جائے۔ مصوروں کی فلاح و بہبودی کے لئے فنڈ کا قیام ہو۔ ووٹر شناختی کارڈ ، آدھارکارڈ، پاسپورٹ اور بقیہ دفاتر میں ویب کیمروں سے فوٹو نکالنے پر روک لگا کر فوٹوگرافروں کو موقع فراہم کیاجائے۔ اپنی مانگوں پر حکومت کو توجہ دلانے کے لئے 2جولائی کو تعلقہ کے تمام فوٹو گرافرس اپنا کام بند رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کو اپیل سونپیں گے۔ بند کے دوران پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے عوامی بیداری پیدا کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں اسوسی ایشن کےصدر راجیش این ہری کانت، منجونائک، ضلع سکریٹری وشنو دیش بھنڈاری ، ماروتی ایم نائک، کرن شٹی ، سوریہ کانت جوگی وغیرہ موجود تھے۔